قبل از وقت انتخابات ‘ امیت شاہ کی تنقید مسترد : کے ٹی آر کا خطاب

حیدرآباد 17 ستمبر ( پی ٹی آئی ) وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راٰ نے بی جے پی صدر امیت شاہ کو تنقید کا نشانہ بنایا جنہوں نے قبل از وقت اسمبلی انتخابات کے کے سی آر کے فیصلے کی مذمت کی تھی ۔ پارٹی ورکرس سے خطاب کرتے ہوئے کے ٹی آر نے کہا کہ نریندر مودی جب گجرات کے چیف منسٹر تھے 2002 میں انہوں نے قبل از وقت اسمبلی انتخابات کروائے تھے ۔ 2004 میں سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی نے بھی قبل از وقت انتخابات کروائے تھے ۔ اگر ٹی آر ایس بھی ایسا ہی کرتی ہے تو اس میں غلط کیا ہے ۔ انہوں نے تلنگانہ کی ترقی میں مرکز کے تعاون کے تعلق سے امیت شاہ کے دعووں کو بھی بے بنیاد قرار دیا ۔