حیدرآباد ۔ 5 ۔ اکٹوبر : ( پی ٹی آئی ) : قانون کے نفاذ میں خواتین کے موضوع پر ہندوستان میں پہلی سہ روزہ انٹرنیشنل کانفرنس کا کل سے یہاں آغاز ہوگا ۔ ارونا بہوگنا ڈائرکٹر سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈیمی نے کہا کہ اس کانفرنس کا اہم مقصد مستقبل میں خواتین کی صلاحیتوں میں اضافہ کرنا ہے ۔ پروفیسر ٹریسی گرین ، چارلس اسٹرٹ یونیورسٹی آسٹریلیا نے کہا کہ پولیس فورس میں گلوبلائزیشن کی مطابقت میں خواتین کی بڑی تعداد قائدانہ رول ادا کررہی ہے اور وہ نہ صرف مردوں کے غلبہ والے ماحول میں کام کرنے کے چیالنج کا سامنا کررہی ہیں بلکہ خواتین کے رول کو ایک نئی جہت دے رہی ہیں ۔۔