قانون حق معلومات کے بعد تنظیموں کے مواد خفیہ رکھنا مشکل

ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ورکشاپ ، چیف انفارمیشن کمشنر و دیگر کا خطاب

حیدرآباد ۔ 10 ۔ مارچ : ( پریس نوٹ ) : بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے کیمپس میں ’ قانون حق معلومات اور ادارہ جاتی ردعمل ‘ پر ورکشاپ منعقد ہوا ۔ اس موقع پر چیف انفارمیشن کمشنر ، اے پی انفارمیشن کمیشن جناب جنت حسین نے کہا کہ جو لوگ سرکاری اور نیم سرکاری تنظیموں کے متعلق جانکاری حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے ایک سنہری موقعہ ہے ۔ انہوں نے یونیورسٹی کی کاوشوں کی ستائش کی ۔ پروفیسر این وینکٹ نارائنا ڈائرکٹر ( اکیڈیمک ) کے افتتاحی تقریب کی صدارت کی ۔ پروفیسر ایم ایس حیات مہمان خصوصی تھے ۔ پروفیسر گھنٹا چکراپانی نے ورکشاپ کے مقاصد بیان کیں۔ پروفیسر سدھاکر رجسٹرار امبیڈکر اوپن یونیورسٹی نے کہا کہ قانون حق معلومات کے بعد اب سرکاری اور عوامی تنظیموں کے لیے مواد کو خفیہ رکھنا مشکل ہوگیا ہے ۔ تین روزہ ورکشاپ کے دوران قانون حق معلومات ، معلومات حصول کی کارروائی ، عوامی حکام کی ذمہ داریاں ، پی آئی اوز کا کردار وغیرہ پر معلومات فراہم کئے جائیں گے ۔۔