نئی دہلی 16 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ٹوئٹر ایک ایسی عجیب و غریب دنیا ہے جہاں کسی کو بھی چاہے وہ ملک میں کتنی ہی اونچی حیثیت یا عہدہ رکھتا ہو، نہیں بخشا جاتا۔ ایسا ہی معاملہ ملک کی پہلی خاتون آئی پی ایس عہدیدار کرن بیدی کے ساتھ پیش آیا۔ کرن بیدی نے ٹوئٹر پر پوڈو چیرینس کو فیفا ورلڈ کپ میں کامیابی پر مبارکباد دی۔ مبارکباد دوستو / ساتھیو، کیا ہی زبردست فرانسیسی ٹیم ہے! جیسے ہی یہ ٹوئٹ پھیلا ، ایک ٹوئٹر صارف نے بیدی پر سخت طنزیہ انداز اختیار کرتے ہوئے بیدی کو اپنا ٹوئٹ واپس لینے کا حکم دیا۔ ’’میڈم، ہم ہندوستانی ہیں۔ آپ (کرن بیدی) اپنے تشہیری حربے بند کیجئے‘‘۔