نئی دہلی ۔ 3 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) نتیش کٹارا قتل مقدمہ میں مجرمین کو 25 سال سزاء کے سپریم کورٹ کے فیصلہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے مہلوک لڑکے کی ماں نیلم کٹارا نے کہا کہ یہ فیصلہ ان کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جہاں تک سزاء کا تعلق ہے ہم نے سزائے موت کا تقاضہ کیا تھا لیکن مجموعی طور پر ان کی سزاء میں 5 سال کمی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یہاں ہم کسی جوتے یا چپل کی بات نہیں کررہے ہیں بلکہ میرے بیٹے کی نعش کی بات ہورہی ہے، جسے تباہ وہ تاراج کیا گیا ہے۔ چنانچہ اگر میں مزید 10 سال سزاء کا مطالبہ کروں تو بھی یہ غلط نہ ہوگا۔ تاہم نیلم کٹارا نے کہا کہ وہ عدالت کے اس فیصلہ پر مطمئن ہیں۔ نتیش کٹارا 25 سالہ ایگزیکیٹیو تھا جسے 2002ء میں اغواء کرنے کے بعد دہلی کے قریب غازی آباد میں زندہ جلا دیا گیا تھا۔ اس کا سیاستداں ڈی پی یادو کی لڑکی بھارتی یادو سے معاشقہ تھا۔