اس دوران وزیر داخلہ مہاراشٹرا مسٹر آر آر پاٹل نے بتایا کہ فیس بک پر دلآزار تصاویر پیش کرنے والوں کا پتہ چلا لیا گیا ہے اور ان کے خلاف کارروائی کی جائیگی ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ایک گروپ ہے جو اورنگ آباد سے کام کر رہا تھا اور اس کا پتہ چلا لیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس طرح کی حرکتیں کرنے والوں کو برداشت نہیں کریگی اور ان کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے گی ۔ ان کا ساتھ دینے والوں کو بھی برابر کا ذمہ دار قرار دیا جائیگا ۔