نیویارک 21 نومبر(سیاست ڈاٹ کام) معروف سوشل میڈیا نیٹ ورک ’فیس بک‘ کے بانی اور انتظامی سربراہ مارک زکربرگ نے بیٹی کی ولادت کے سلسلے میں دو ماہ کیلئے تعطیلات پر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ٹکنالوجی نیوز گیٹ وے کے مطابق فیس بک ملازمین کو بچوں کی پیدائش پر چار مہینے کی تعطیلات لینے کا حق حاصل ہے، لیکن زکربرگ نے اپنے لئے صرف دو مہینے کی تعطیلات کا انتخاب کیا ہے۔ انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس تاریخ سے چھٹی پر جائیں گے، تاہم ان کی اہلیہ کے ہاں بیٹی کی ولادت 2016ء کی پہلی سہ ماہی میں متوقع ہے۔