نئی دہلی ۔ یکم اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) شیریل سینڈ برگس کے بعد اب فیس بُک کے بانی مارک زوکیر برگ بھی ہندوستان کا دورہ کریں گے۔ یاد رہے کہ ہندوستان سوشیل نیٹ ورکنگ فیس بُک کی دوسری سب سے بڑی مارکٹ ہے۔ زوکیر برگ ہندوستان کے دورہ کے دوران وزیراعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کریں گے جہاں وہ پہلی انٹرنیٹ org. کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے جو نئی دہلی میں 9 اور 10 اکٹوبر کو منعقد ہوگی۔ زوکیر برگ کا شمار دُنیا کے مالدار ترین افراد میں کیا جاتا ہے۔ وہ وزیراعظم کے علاوہ دیگر اہم وزارتوں کے ارکان سے بھی ملاقات کریں گے۔
راحت رسانی پر تنازعہ
کشمیر میں ہڑتال
سرینگر ۔ یکم اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) احتجاجیوں نے آج سرینگر کے کئی علاقوں میں راحت رسانی میں تاخیر کے خلاف احتجاج کیا۔ شالٹینگ، پرنپورہ اور بٹمالو کے متاثرین سیلاب نے سرینگر۔ بارہمولہ شاہراہ کی کئی جگہ ناکہ بندی کردی۔ احتجاجیوں نے دعویٰ کیا کہ برقی اور پینے کے پانی کی سربراہی، ان کے علاقوں میں ہنوز بحال نہیں کی گئی ہے۔ شاہراہ کی ناکہ بندی سے وسطی کشمیر اور وادیٔ کشمیر کے شمالی علاقوں کے درمیان گاڑیوں کی نقل و حرکت بری طرح متاثر ہوئی۔ احتجاجیوں کا کہنا تھا کہ وہ صرف کئی ٹن راحت رسانی اشیاء کی آمد کی خبریں سن رہے ہیں لیکن اشیاء کہیں نظر نہیں آتیں۔