فیجی کے وزیراعظم کی حلف برداری

سووا (فیجی) ، 22 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) باغی لیڈر ووریک بینیمارما کو آج فیجی کے نئے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف دلایا گیا، جبکہ جنوبی بحرالکاہل کی اس قوم میں 2006ء کے بعد سے اس کے پہلے جنر ل الیکشن کو پانچ روز ہوئے ہیں۔ اب جبکہ سرکاری نتائج نے تصدیق کردی کہ بینیمارما نے الیکشن میں زبردست کامیابی کے ساتھ لگ بھگ 60 فی صد ووٹ حاصل کئے، انھیں صدر اپیلی نیلاتیکاؤ نے سووا کے گورنمنٹ ہاؤس میں منعقدہ مختصر تقریب میں حلف دلایا۔ 60 سالہ بینیمارما نے آٹھ سال قبل فیجی کے آخری جمہوری طور پر منتخب لیڈر لائسینیا قراسے کو خون سے عاری بغاوت میں بے دخل کردیا تھا۔