فیجی لیڈر کے خلاف احتجاج

سڈنی ۔23 اگست ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) فیجی میں بغاوت کرنے والے قائد ووریج بینی ماراما کی ریالی کے خلاف زبردست احتجاج ہوا کیونکہ مستحکم فوجی پیسفیک ملک میں گزشتہ آٹھ سال کے دوران پہلے الیکشن کے انعقاد کی زبردست تیاریاں کررہے ہیں۔ بینی ماراما اپنی ’’فیجی فرسٹ پارٹی‘‘ کو 17 ستمبر کو منعقدشددنی انتخابات میں حصہ لینے زبردست تیاریاں کررہے ہیں۔ 2006 ء میں غیرخونی انقلاب کے ذریعہ حکومت کو بے دخل کرنے کے بعد یہ پہلے الیکشن ہیں جو ملک میں منعقد کئے جائیں گے ۔