فہرست میں میرا نام شامل کرنا بددیانتی، میں نے کبھی بھی سرکاری سیکورٹی حاصل نہیں کی: یاسین ملک

سری نگر21فروری (سیاست ڈاٹ کام ) جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے حکومت کی طرف سے بدھ کی رات کو مںظرعام پر لائے گئے مزید 18حریت لیڈروں کی سیکورٹی ہٹائے جانے کی فہرست میں اُن کا نام شامل ہونے کو بددیانتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کبھی بھی حکومت کی طرف سے سیکورٹی کی فراہمی کی پیشکشوں کو قبول کیا ہے اور نہ کروں گا۔