حیدرآبا24ستمبر ( یواین آئی) فہرست رائے دہندگان پر نظرثانی کے تحت نئے ووٹرس کی شمولیت کے عمل کے سلسلہ میں زبردست ردعمل مل رہا ہے ۔الیکشن کمیشن نے اس ماہ کی دس تاریخ کو یہ عمل شرو ع کیاتھا ۔اب تک تقریبا20لاکھ نئے رائے دہندوں کا اضافہ ہوا ہے ۔حیدرآباد میں اس مہم سے تعلق رکھنے والے ایک افسر نے یہ بات بتائی۔نئے رائے دہندوں کی بڑی تعداد میں بھرتی کاسہرا تلنگانہ کے چیف الکٹورل افسر رجت کمار کے سر جاتا ہے جنہوں نے ووٹرس کی شمولیت کیلئے آسان طریقہ کار اختیار کیا ہے ۔پہلی مرتبہ الیکشن کمیشن نے تمام مراکز رائے دہی پر بوتھ کی سطح کے افسروں کو مقرر کیا ہے ۔نئے رائے دہندوں سے کہا جارہا ہے کہ وہ موقع پر درخواست فارم داخل کریں اورآدھار کارڈ و ڈرائیونگ لائسنس جیسے شناختی دستاویز پیش کریں۔