سائیکلنگ کریں اور فٹ رہیں۔ یہ بہترین ایکسر سائز ہوتی ہے۔ ماضی میں لوگ اتنے سہل نہیں ہوتے تھے اور جسمانی مشقت کے عادی تھے لیکن آج کی نسل بہت سہل ہوگئی ہے۔ ماضی میں لوگ گاڑی کی بجائے سائیکل چلانے کے عادی تھے جو ان کو فٹ رکھتی تھی۔ سائیکل کی مدد سے بہت اچھی ایکسرسائز ہوجاتی ہے۔
سائیکل چلانے کی مدد سے پورے جسم میں خون کا دورانیہ بڑھ جاتا ہے۔ سائیکلنگ کو کارڈیو ایکسرسائز کہا جاتا ہے۔ اس کی مدد سے بہت زیادہ فٹ رہا جاسکتا ہے۔ سائیکلنگ کی مدد سے جسم کی بہت چربی گل جاتی ہے اور بلڈپریشر سمیت بہت سی بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے۔ اس کی مدد سے ذیابیطس جیسی بیماری سے بھی محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق کم سے کم 30 منٹ روزانہ سائیکل چلانے سے ہارٹ اٹیک سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ موجودہ دور میں جس طرح بیماریاں بڑھ رہی ہیں اسی طرح لوگوں کو شعور آتا جارہا ہے اور وہ ایکسرسائز کرنا شروع ہوگئے ہیں۔ متحرک ہونے کی سب سے بڑی وجہ وزن کم کرنا یا پھر مناسب وزن برقرار رکھنا ہے۔