حیدرآباد ۔ یکم ؍ نومبر (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ میں عنقریب عمل میں لائی جانے والی فوڈ سیکوریٹی کارڈ اسکیم کے تحت چاول کے کوٹہ میں اضآفہ سے متعلق حکومت تلنگانہ نے فیصلہ کیا ہے۔ باوثوق ذرائع کے بموجب فی الحال تلنگانہ کے سفید راشن کارڈ گیرندوں کو فی فرد 4 کیلو کے حساب سے فی خاندان 20 کیلو چاول کی سربراہی عمل میں لائی جائے گی جبکہ حکومت تلنگانہ نے چاول کے کوٹہ میں اضافہ کرنے کے متعلق تاہم کوئی نشانہ مقرر نہیں کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میں عنقریب 3 تا 4 دن میں چاول کے کوٹہ میں اضافہ سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔