فوج کو راجناتھ سنگھ کی مبارکباد

نئی دہلی ۔ 25 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے فوج کے تینوں شعبوں کو یوم جمہوریہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان سے نظم و ضبط اور مخلصانہ خدمات کا پابند رہنے کی خواہش کی ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ فوج کے تینوں شعبے اپنی درخشاں روایات ذہن نشین رکھتے ہوئے نظم و ضبط اور مخلصانہ خدمات کے پابند رہیں گے۔ انہوں نے سی آر پی ایف، بی ایس ایف، آئی پی جی پی، سی آئی ایس ایف ، ایس ایس بی ، این ایس جی اور دہلی پولیس کو بھی مبارکباد دی۔