فوج سمندر میں مشق کا سلسلہ جاری رکھے گی:چین

شنگھائی، 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چین کے جنگی طیارے کے حالیہ دنوں میں جاپان اور تائیوان کی سرحد کے قریب پرواز کرنے کی رپورٹ کے درمیان چینی فضائیہ نے کہا ہے کہ خواہ کسی بھی طرح کی مداخلت ہو فوج سمندر میں مسلسل مشق کرتی رہے گی۔چین کی سرکاری ٹیلی ویژن نے فضائیہ کے ترجمان شین جنکے کے حوالے سے بتایا کہ فضائیہ کی جانب سے سمندری تربیتی مشق عام،سیسٹیمیٹک اور عملی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں اپنی مہم میں مختلف قسم کی مداخلت اور رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لیکن ہم اس سے نمٹ لیں گے جیسے ہم پہلے نمٹتے آئے ہیں۔ کسی کے الزام عائد کرنے سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا اور ہم نے جو اڑان بھری تھی وہ قانونی اور مناسب تھی۔مسٹر شین نے کہا کہ تین سال پہلے شروع کی گئی سمندری مشق کے دوران کسی بھی ملک یا علاقے کو نشانہ نہیں بنایا گیا ہے ۔