دراس(جموںوکشمیر) ۔25جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت فوج کی ضروریات کی تکمیل کی پوری طرح پابند ہے اور فوج تمام چیالنجس کا سامنے کرنے پوری طرح تیار ہے ۔ سبکدوش ہونے والے سربراہ فوج جنرل بکرم سنگھ نے آج کہاکہ بحیثیت سربراہ فوج میں تیقن دینا چاہتاہ وں کہ فوج جو سرحد پر تعینات ہیں ‘ ہماری خودمختاری اور علاقائی یکجہتی کا تحفظ کرنے کے قابل ہے ۔ وہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے اور کارگل جنگ یوم فتح کی 15ویں سالگرہ میں شرکت کرنے کیلئے یہاں آئے ہوئے تھے ۔ اس سوال پر کہ کیا کارگل جنگ کے بعد فوج کے حوصلے پسند ہوگئے ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ تبدیلیاں بے شک آئی ہیں لیکن فوج کا حوصلہ پست نہیں ہوا ۔ یہ اب بھی تمام چیالنجوں سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں ۔ موجودہ حکومت نے تیقن دیا ہے کہ وہ فوج کی تمام ضروریات کی تکمیل کرنے کی پابند رہیں گی ۔ اس لئے میں بھی تیقن دیتا ہوں کہ فوج تمام چیالنجوں کا سامنے کرے گی ۔ اس سوال پر کہ فوجی کی زندگی کارگل جنگ کے بعد بہتر ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ کئی گنا بہتر ہوگئی ہے بلکہ بہتری نمایاں ہیں۔