سرینگر ، 28اگست (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے مژھل سیکٹر میں واقع فوج کی 45 راشٹریہ رائفلز (آر آر) کے کیمپ میں بھیانک آگ بھڑک اٹھی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے یو این آئی کو یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ضلع کے مختلف حصوں سے فائر ٹنڈرز کو طلب کیا گیا ہے ۔
ارکان مقننہ کی نااہلی پر فیصلہ محفوظ
نئی دہلی 28 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں سیاست کو جرائم سے پاک رکھنے کے لئے مختلف فوجداری مقدمات میں قانون سازوں کا جرم ثابت ہونے سے پہلے ہی نااہل قرار دینے کے لئے دائر کردہ درخواستوں پر سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ چیف جسٹس دیپک مصرا کی قیادت میں پانچ ججوں کی دستوری بنچ نے بشمول الیکشن کمیشن اور مرکزی حکومت مختلف فریقوں کی بحث مکمل ہونے کے بعد اپنا فیصلہ محفوظ کردیا۔