فوجی سربراہ جنرل دلبیر سنگھ کی روس کے دورہ پر روانگی

نئی دہلی ۔ 23 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : فوج کے سربراہ جنرل دلبیر سنگھ سہاگ آج روس کے 4 روزہ دورہ پر روانہ ہوگئے ۔ جہاں وہ باہمی فوجی تعاون میں اضافہ پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ ایک سینئیر فوجی عہدیدار نے بتایا کہ جنرل دلبیر سنگھ کا یہ دورہ ہند ۔ روس تاریخی تعلقات کے پیش نظر اہمیت اختیار کرگیا ہے ۔ اس موقع پر وہ ، روسی فوج کے اعلی عہدیداروں سے ملاقات کریں گے ۔ جب کہ مختلف دفاعی تنصیبات بشمول ارٹیلری اکیڈیمی اور ویسٹرن ملٹری ڈسٹرکٹ کا دورہ کریں گے ۔
ایک رتبہ ۔ایک وظیفہ اسکیم کے اعلامیہ کی اجرائی میں تاخیر
نئی دہلی ۔ 23 ۔ ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک رتبہ ۔ ایک وظیفہ اسکیم پر عملآوری کیلئے سرکاری اعلامیہ کی اجرائی میں مزید ایک ماہ تاخیر ہوسکتی ہے ۔ وزارت دفاع کے ایک عہدیدار نے بتایا اکہ نوٹیفکیشن کی اجرائی کیلئے 2 تا 4 ہفتہ درکار ہوں گے کیونکہ یہ ایک گنجلک مسئلہ ہے ۔ یہ دریافت کئے جانے پر کہ آیا حکومت بہار اسمبلی انتخابات کے اختتام تک انتظار کرے گی ۔