فوجی تعلقات چین اور پاکستان کیلئے ریڑھ کی ہڈی : چین

بیجنگ۔ 19ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) چین نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کے فوجی تعلقات دونوں ممالک کے رشتوں کی ‘ریڑھ کی ہڈی ‘ ہیں ۔چین کے ایک روزہ دورے پر آئے پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران چین کے مرکزی فوجی کمیشن کے نائب صدر زانگ یوکسیا نے گزشتہ روزکہا کہ دونوں ملک ‘سدا بہار’ اسٹریٹجک اتحادی ہیں۔چین کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق مسٹر زانگ نے کہاکہ چین-پاکستان کے فوجی تعلقات دونوں ممالک کے رشتوں کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ دونوں ممالک کی فوج کو آگے تمام شعبوں میں عملی تعاون پر توجہ دینی چاہئے ۔ مختلف حفاظتی خطرات اور چیلنجوں سے نمٹنے کی صلاحیت برقرار رکھنے اور باہمی مفادات کی حفاظت کیلئے دونوں ممالک کو مل کر کام کرنا چاہئے ۔