کابل ۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈا ٹ کام) ایک افغان عہدیدار نے کہاکہ ایک کار بم حملہ جنوبی شہر لشکرگاہ میں فوجی اڈہ کے قریب کیا گیا جس سے 15 افراد زخمی ہوگئے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان عمر زواک نے کہا کہ زخمیوں میں سے صرف ایک فوجی تھا۔ انہوں نے کہا کہ فوجی قافلہ پر حملہ کے علاوہ کسی فوجی اڈہ پر طالبان کا یہ اولین حملہ تھا۔ اس حملہ کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے اور اعلان کیا ہیکہ حملہ آور ایک خودکش بم بردارتھا۔ لشکرگاہ صوبہ ہلمند کا دارالحکومت ہے جہاں طالبان کی دوسری سب سے بڑی اکثریت پائی جاتی ہے۔