فوج، یوری پاور پلانٹ کو بڑی تباہی سے بچانے کوشاں

سرینگر ۔ 21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) فوجی جوانوں نے اپنی جان کی بازی لگاتے ہوئے کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں 240 میگاواٹ کے یوری II ہائیڈرل پاور پراجکٹ کو لاحق خطرہ اور یہاں اٹھنے والے شعلوں کو بجھانے کیلئے زبردست آپریشن انجام دیا۔ زیرزمین پاور پراجکٹ میں کل صبح آگ بھڑک اٹھی تھی۔ سارے علاقہ میں آگے کے شعلہ اور دھویں کے بادل دیکھے گئے۔ 5 ماہ قبل ہی وزیراعظم نریندر مودی نے اس کا افتتاح کیا تھا۔