فن خطاطی کو مستحکم کرنے حکومت تلنگانہ کی اولین ترجیح

جشن نکاح میں سیاست آرٹ گیالری کا مشاہدہ ، جناب محمد محمود علی کا خطاب
حیدرآباد۔12ستمبر(سیاست نیوز) فن خطاطی کو تلنگانہ تہذیب کا حصہ قراردیتے ہوئے نائب وزیراعلی تلنگانہ ریاست جناب محمد محمو دعلی نے کہاکہ تلنگانہ میںفن خطاطی کو مستحکم کرنا تلنگانہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔آج یہاں روزنامہ سیاست اور کیپچرس کی جانب سے منعقدہ شادی ایکسپو کے موقع پر سیاست کی آرٹ گیلری کا مشاہدہ کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے جناب محمد محمو دعلی نے کہاکہ فن خطاطی تلنگانہ تہذیب کا حصہ ہے جس کوختم کرنے کے لئے منظم سازشوں کا سہارالیاگیا ۔ انہوں نے کہاکہ فن خطاطی کسی ایک مذہب سے وابستہ فن کانام نہیں ہے بلکہ یہ ایک تہذیب وتمدن کا حصہ ہے جس کی پاسبانی تلنگانہ کے ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے فن خطاطی کے پیشے سے وابستہ لوگوں کے لئے حکومت کی خصوصی توجہہ کو ضروری قراردیتے ہوئے کہاکہ چیف منسٹر تلنگانہ ریاست مسٹر کے چندرشیکھر رائو نے تلنگانہ کے خطاط‘ آرٹسٹ کی فلاح وبہبود کا جامع منصوبہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دنیا بھر میںمعروف فن خطاطی کے ہنر کو تلنگانہ ریاست میں برقرار رکھنے کی کوششیں ادارہ سیاست کی جانب سے کی جارہی ہیں جو قابلِ ستائش اقدام ہے۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی حکومت کی نگرانی میں بھی فن خطاطی کے تربیتی مراکز قائم کرنے کے علاوہ خطاطوں کو خصوصی سہولتیں ‘ تحفظات اوررعایت فراہم کرنے کے متعلق بھی تلنگانہ حکومت غور خوض کررہی ہے ۔انہوں نے سیاست کی آرٹ گیلری کو شادی ایکسپو میںتوجہہ کا مرکز قراردیا ۔ معروف آرٹسٹ و خطاط عبدالطیف نے ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کو اس موقع پر عربی فن خطاطی کا نمونہ بطور تحفہ پیش کیا۔ نیوز ایڈیٹر عامر علی خان‘ وجئے ریڈی‘ ارشد علی خان‘ شیخ صالح کے علاوہ دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔