منیلا 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن کے انسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں نے ملک کے وسطی حصے میں پولیس کی ایک کارروائی میں کم از کم چودہ کسانوں کی ہلاکت کو قتل عام قرار دے کر اس کی شدید مذمت کی ہے۔ دوسری جانب حکام نے اپنی کارروائی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ یہ کمیونسٹ باغیوں کے خلاف ایک آپریشن تھا۔ پولیس کے مطابق 30 مارچ کو 14 افراد نے پولیس پر اْس وقت فائرنگ شروع کر دی جب غیرقانونی آتشیں اسلحہ کی تلاش کا سلسلہ شروع کیا گیا۔ انسانی حقوق کے کارکنوں کا دعوی ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد عام کسان تھے اور وہ اپنی مملوکہ اراضی کے سلسلہ سے پولیس سے بحث کر رہے تھے۔
اسپینی سفارت خانہ پر حملہ کی مذمت : شمالی کوریا
سیول 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) شمالی کوریا نے آج اسپین کے میڈریڈ سفارت خانہ پر ہوئے حملہ کو انتہائی سنگین دہشت گردانہ حملہ قرار دیا اور مطالبہ کیاکہ جلد سے جلد خاطیوں کو گرفتار کیا جائے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ایک ناراض مسلح گروپ نے پیانگ یانگ کے اسپینی سفارت خانہ پر حملہ کردیا تھا جہاں اِس حملے میں مختلف دستاویزات اور کمپیوٹرس تباہ ہوگئے تھے۔