منیلا۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن کی فوج اور ایک باغی مسلم گروپ کے درمیان ملک کے جنوبی حصے میں ہونے والی جھڑپوں میں 18 افراد ہلاک ہو گئے۔ فوج کے مطابق یہ ہلاکتیں صرف ایک دن میں ہوئیں۔ علاقائی کمانڈر بریگیڈیئر جنرل ایڈوارڈو پنگیلینان نے کہا کہ کل جنوبی منڈاناؤ جزیرے پر جھڑپوں میں باغی گروپ کے 17 ارکان جبکہ فلپائن کا ایک فوجی ہلاک ہوئے۔