ماراوی۔25جون ( سیاست ڈاٹ کام) فلپائن کی فوج نے 8گھنٹے کیلئے جنگ زدہ علاقے ماراوی میں جنگ بندی کا اعلان کیا ہے ۔ اسلامی انتہا پسند عسکریت پسندوں کے ساتھ جنگ میں مصروف فلپائن کی فوج نے عیدالفطر کے موقع پر 8گھنٹے کی جنگ بندی کا فیصلہ کیاہے ۔ اس فیصلہ کو ملک کی فضائیہ اور بحریہ کی تائید حاصل ہے ۔ چنانچہ جنگ بندی نافذ ہوتے ہی فضائی اور آبی بمباری کا سلسلہ بند کردیا گیا ہے ۔ جنگ بندی کا اختتام ہندوستانی معیاری وقت کے مطابق دوپہر 2بجے دن ہونے والا ہے ۔ سینکڑوں عسکریت پسند جنگ بندی کے باوجود فائرنگ میں مصروف ہیں ۔ فوج نے انتھک فضائی اور زمینی جارحانہ کارروائی شروع کردی تھی ‘ تاہم بندوق برداروں کو ان کے زیر قبضہ علاقوں سے تخلیہ کروانے میں ناکام رہی ۔ مسلح افواج کی اور پولیس کی خصوصی بٹالین کی جانب سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے ۔