منیلا ۔ 5 مئی ۔(سیاست ڈاٹ کام) مشرقی فلپائن میں آج زلزلہ کے زبردست جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریختر پیما پر 6.1 نوٹ کی گئی تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔ دوپہر سوا دو بجے کے قریب رونما ہونے والے زلزلے کا مبداء دارالحکومت منیلا سے 310 کیلومیٹر مشرق میں واقع فلپائنی سمندر میں تھا ۔ فلپائن انسٹی ٹیوٹ آف والکینولوجی اور سسمولوجی نے یہ بات بتائی ۔