فلپائن میں دھماکہ ، ایک ہلاک 37 زخمی

منیلا۔ 23جنوری۔(سیاست ڈاٹ کام) جنوبی فلپائن بندرگاہ زمبوانگا میں بس ڈپو کے باہر جمعہ کو ہوئے ایک مشتبہ بم دھماکہ میں ایک شخص ہلاک اور دیگر 37 زخمی ہوگئے ۔ اس شہر کی میئر ماریا ایس بل کلیما کو نے ایک ٹیلی ویژن چینل سے ٹیلی فون پر کہا کہ مقامی حکام کو اس حملہ میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے مسلح گروپ ابوسیاف پر شبہ ہے ۔