فلپائن میں ابو سیاف گروپ کے 14 عسکریت پسند ہلاک

منیلا ، 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) فلپائن میں امریکی تربیت یافتہ کمانڈوز نے آج ایک دور افتادہ جزیرے پر کارروائی کر کے القاعدہ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد گروپ ابو سیاف کے 14 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا۔ فلپائن کی طرف سے غیر ملکی یرغمالیوں کو چھڑانے کی کوششیں شروع کئے جانے کے بعد سے اب تک یہ دہشت گردوں کے خلاف اس سال کا پہلا بڑا آپریشن تھا۔ ابو سیاف گروپ رومن کیتھولک اکثریت والے اس ملک میں اُن متعدد مسلم گروہوں میں سے ایک ہے جو ملک کے جنوب میں اپنی مسلح کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس گروپ کے عسکریت پسند بنیادی طور پر فلپائن کے صوبوں باسیلان اور خولو میں سرگرم ہیں۔