منیلا، 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جنوبی فلپائن کے صوبہ سلطان قدرت میں منگل کو ایک کپڑا اسٹال کے سامنے موٹر سائیکل کے اندر چھپا کررکھے گئے بم کے پھٹنے سے دو افراد کی موت ہو گئی جبکہ 37 دیگر زخمی ہو گئے . یہ لوگ مقامی تہوار کے موقع پر مارکیٹ میں خریداری کر رہے تھے ۔ابھی تک کسی بھی دہشت گرد تنظیم نے اس دھماکے کی ذمہ داری نہیں لی ہے لیکن فوج کا خیال ہے کہ اس حملے کو باگسامورو اسلامک فریڈم فائٹرز کے شدت پسندوں نے انجام دیا ہوگا۔ اس کا تعلق دولت اسلامیہ سے ہے ۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ زخمیوں کو مختلف دواخانوں میں داخل کرایا گیا ہے ۔اس واقعہ سے ایک ماہ قبل باسیلان جزیرہ میں ایک سیکورٹی چوکی پر ایک وین میں ہوئے زوردار دھماکے سے 4 شہریوں اور 8 جوانوں کی موت ہو گئی تھی۔