واشنگٹن ۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک ہندوستانی شخص جو ایک اسٹور میں کلرک کی حیثیت سے کام کرتا تھا، فلوریڈا میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ دو کمسن افراد کو اس سلسلہ میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ مبینہ طور پر یہ ڈکیتی کی کوشش تھی۔ 30 اور 40 سال کی درمیانی عمر والے مانو جوشی کو کل سینٹ اگسٹین میں 16 سال عمر کے ایک لڑکے نے چہرے پر گولی مار کر ہلاک کردیا۔ اسے اور اس کی منگیتر کو قتل کے الزام میں گرفتارکیا گیا ہے۔ مقتول حال ہی میں شمالی کیرولینا کے علاقہ سینٹ اگسٹین منتقل ہوا تھا۔ ملزم اوراس کی معاون کو پولیس نے طویل تیز رفتار تعاقب کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔ مقتول کے والدین ہندوستان سے فلوریڈا کیلئے روانہ ہوچکے ہیں۔ مقتول سنجے پٹیل کے سر پر دو نقاب پوش افراد نے ڈکیتی کے مقصد سے گولی چلائی تھی ۔ واقعہ کنکٹی کٹ میں پیش آیا تھا۔