ممبئی۔ 31 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) عامر خان کی فلم پی کے کی تائید میں سلمان خان نے جو ان کے اچھے دوست ہیں، ٹوئیٹر پر بیان شائع کیا ۔ وہ لکھتے ہیں ’’ہم سب جانتے ہیں کہ پی کے کی کسی نہ کسی وجہ سے تنازعات میںکتنا زیادہ گھسیٹا جارہا ہے۔ کبھی ٹکٹوں کی بلند شرح ، کبھی پی کے کے برہنہ پوسٹرس کی وجہ سے اور اب مذہبی تنازعات کی بناء پر۔ یہ فلم خبروں میںہے ، ’’فلم کے خلاف احتجاج میں بجرنگ دل کے کارکنوں نے احمد آباد اور بھوپال کی مشہور تھیٹرس کو حملوں کا نشانہ بنایا ہے ۔ مقامی تھیٹرس کو نقصان پہنچانے والے بھی گرفتار کئے گئے ہیں لیکن ان تمام نشیب و فراز کے باوجود پی کے اب بھی تھیٹرس میں کامیابی سے دکھائی جارہی ہے۔ پوری فلمی صنعت پی کے کی تائید کر رہی ہے ۔ چند افراد نے حملہ پر تنقید بھی کی ہے ۔ عامر خان نے جو فلم کے مرکزی کردار ہیں، کہا ہے کہ وہ تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں۔ میرے ہندو دوستوں نے فلم دیکھی ہے ۔ انہوں نے ایسا کوئی احساس ظاہر نہیں کیا ۔ فلم کی ریلیز کے گیارہ دن بعد اپنا احساس پہلی بار ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ فلم انہیں پسند آئی ہے ۔ انہوں نے قبل ازیں ٹکٹوں کی بلند شرح کی بھی تائید کی ہے۔