فلم پی کے کی آمدنی 300 کروڑ سے متجاوز

ممبئی ۔ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عامرخان کی فلم پی کے 100 کروڑ روپئے کا نشانہ پار کرتے ہوئے ہندوستان نے بالی ووڈ کی اعظم ترین آمدنی والی فلم بن گئی ہے۔ اس کے پروڈیوسرس کے بموجب اتوار کے دن اس فلم کو 11.58 کروڑ روپئے کی آمدنی ہوئی اس طرح اس کی مجموعی آمدنی 305.27 کروڑ روپئے ہوگئی۔