فلم پروڈیوسر ڈی راما نائیڈو کا انتقال

حیدرآباد۔/18فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بزرگ فلم پروڈیوسر و بانی سریش پروڈکشن ڈی راما نائیڈو کا طویل علالت کے بعد آج یہاں ان کی رہائش گاہ پر 78سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ وہ کینسر کے مرض سے متاثر تھے۔ راما نائیڈو نے 13ہندوستانی زبانوں میں 150 فلمیں پروڈیوس کرتے ہوئے گنیس ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروایا۔ انہیں 2012ء میں تلگو فلمی صنعت کیلئے خدمات پر پدما بھوشن اعزاز سے نوازا گیا۔ انہیں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ بھی دیا گیا۔ نائیڈو 1994-2004گنٹور سے بحیثیت ایم پی ٹی ڈی پی کی نمائندگی کی۔ انہوں نے غریب افراد کیلئے راما نائیڈو چیریٹبل ٹرسٹ کا آغاز کیا۔ ان کے انتقال کو تلگو فلم صنعت کیلئے نقصان بتایا جارہا ہے۔ پسماندگان میں اہلیہ، لڑکا، سریش دگوبٹی پروڈیوسر وینکٹیش دگوبٹی ( اداکار ) لڑکی شامل ہیں۔