فلم اداکارہ آرتی اگروال کی موت

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جون : ( این ایس ایس): تلگو فلم اداکارہ آرتی اگروال کا آج نیو جرسی ، امریکہ میں قلب پر حملہ کے باعث انتقال ہوگیا ۔ وہ 31 سال کی تھیں ۔ آرتی اگروال کے مینجر اوما شنکر نے بتایا کہ موٹاپے اور تنفسی عوارض کے سبب آج تقریبا 12 بجے دن ان کے قلب پر حملہ ہوا ۔ آرتی اگروال نے تقریبا 20 فلموں میں کام کیا تھا ۔ نوجوان اداکار کے ساتھ ان کے تعلقات کے بعد کرئیر پر منفی اثر پڑا ۔ انہوں نے اقدام خود کشی بھی کی تھی ۔۔