انڈو عرب لیگ حیدرآباد کے وفد کی شرکت
حیدرآباد ۔ 15 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : صدر فلسطین جناب محمود عباس کی دعوت پر چیرمین انڈو عرب لیگ حیدرآباد جناب سید وقار الدین قادری کی زیر قیادت انڈو عرب لیگ حیدرآباد کا ایک نو رکنی وفد 18 نومبر کو فلسطین کے لیے روانہ ہوگا ۔ جہاں وہ فلسطین پر منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرے گا ۔ جناب سید وقار الدین اس کانفرنس سے خطاب کریں گے اور صدر فلسطین محمود عباس کے علاوہ مختلف ممالک کے سربراہان اور وفود سے ملاقات اور عالم اسلام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے ۔ یہ وفد اردن کا بھی دورہ کرے گا جہاں مقامی ذرائع ابلاغ سے ملاقات کے علاوہ تاریخی مقامات مقدسہ کا دورہ بھی کرے گا ۔ 27 نومبر کو وفد حیدرآباد واپس ہوگا ۔