فلسطینی یوں ہی گاجر مولی کی طرح کٹنے کے مستحق : ہالی ووڈ اداکارہ

واشنگٹن ۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہالی ووڈ کامیڈین جون ریورس نے آج ایک چونکا دینے والے بیان میں کہا کہ غزہ کے عوام کو یوں ہی گاجر مولی کی طرح کاٹ دینا چاہئے کیونکہ وہ ایسی ہی موت کے مستحق ہیں۔ 81 سالہ اداکارہ نے کہا کہ غزہ میں جو ہلاکتیں ہورہی ہیں وہ اگر اور زیادہ ہوتیں تو بھی انہیںافسوس نہیں ہوتا۔ اخبار ’میرر‘ کے مطابق ریورس کا کہنا ہیکہ جنگ کی شروعات اسرائیل نے نہیں بلکہ فلسطین نے کی تھی۔ ریورس کی فلم ’’جون اینڈملیسا‘‘ کو مقبولیت حاصل ہوئی تھی۔ ان کا کہنا ہیکہ حماس حکومت دہشت گردوں کی حکومت ہے۔