یروشلم ۔ 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فلسطینی شہری نے مغربی کنارے میں واقع سوپر مارکٹ میں دو اسرائیلیوں کو چاقو گھونپ دیا۔ سیکوریٹی گارڈ نے اسے گولی مار کر زخمی کردیا۔ اسرائیلی پولیس کی خاتون ترجمان نے بتایا کہ 16 سالہ فلسطینی سوپر مارکٹ میں داخل ہوا اور دو اسرائیلی گاہکوں کو چاقو گھونپ دی۔ وہ معمولی طور پر زخمی ہوگئے۔ سیکوریٹی گارڈ نے حملہ آور کے پیر پر گولی چلائی اور اسے گرفتار کرلیا۔