دوحہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حماس کے لیڈر نے کہاکہ دنیاکی کوئی طاقت فلسطینیوں کو آزادی کے حق سے محروم نہیں رکھ سکتی
دوحہ۔ مقبوضہ بیت المقدس۔ حماس کے سیاسی شعبے کے سابق سربراہ خالد مشعل نے کہاکہ ہے کہ فلسطینی قوم صیہونی دشمن کی ننگی جارحیت کے سامنے نہیں جھکے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی قوم ہر صورت میں اپنی آزادی کی منزل سے ہم کنار ہوگی۔
دنیاکی کوئی طاقت فلسطینیوں کو آزادی کے حق سے محروم نہیں رکھ سکتی ۔ قطر کے درالحکومت دوحہ میں ایک تقریب سے خطاب میں خالد مشعل نے کہاکہ فلسطینی قوم کے بہادری کے کارنامے اب بھی جاری ہیں۔ قابض صیہونی دشمن کی جانب سے فلسطینیوں کے کشت خون اور تباہی وبربادی کے مکروہ حربوں کے باوجود فلسطینی اپنے وطن کی آزادی اور وطن واپس کا حق لے کر ہیں گے۔ حماس رہنمانے تین روز قبل غرب اردن کے شہر جنین میں اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے فلسطینی احمد نصر جرار کو خراج عقیدت پیش کیا۔اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ سے چھ ترک نمازی گرفتار کرلیے ۔
قابض صیہونی حکام نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے ائے چھ ترک شہریوں کوحراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی پولیس نے پرانے بیت المقدس میں ایک کاروائی کے دوران وہاں پر موجود چھ ترک شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ ترک شہریوں کی گرفتاری کی وجہہ معلوم نہیں ہوسکی۔ خیال رہے کہ گذشتہ دسمبر میں اسرائیلی پولیس نے تین ترک شہریوں کوحراست میں لے لیاتھا۔
اسرائیلی فوجی فلسطینی کی گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی ہوئے۔ اسرائیلی فوج نے بتایا کہ مقبوضہ ومغربی کنارے کے شہراریحا میں ایک فلسطینی نے اپنی گاڑی اسرائیلی فوجی پرچڑھادی جس کے نتیجے میں فوجی اہلکار زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز اریحا میں الکرامہ گزرگاہ کے قریب ایک فلسطینی نے گاڑی کی ٹکر سے یہودی فوجی کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں یہودی فوجی زخمی ہوگیا۔اسرائیلی فوج نے گاڑی کے فلسطینی ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔ عبرانی نیب پورٹل’وللا‘ کے مطابق فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا فلسطینی نے اسرائیلی فوج پر گاڑی کیوں چڑھائی۔
نوجوان نے یہودی فوجی کو کچلنے کے بعد فرار ہونے کی کوشش کی تاہم قابض فوج نے اس کا تعاقب کرنے کے بعد اللنی پل کے قریب سے حراست میں لے لیا۔فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے انٹرنیشنل کرمنل کورٹ پر زوردیا ہے کہ وہ اسرائیلی مظالم کی روک تھا م کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ مالکی نے ہفتے کو اپنے بیان میں کہاکہ اس عدالت کی چیف پراسکیوٹر کو اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے فلسطینی وزیر نے سولہ سالہ احد کی تمیمی کی گرفتاری کو اقوام متحدہ کی قرارداد وں کی خلاف ورزی قراردیا۔