حیدرآباد /31 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) فلسطینی عوام کی مدد اور ان کی تحریک کو مضبوط کرنے کیلئے جاری تحریک میں شامل ہندوستانی فنکاروں کی یاترا 17 تا 19 جنوری حیدرآباد سے منعقد ہوگی ۔ پرجا ناٹیا منڈل کی قیادت میں ہند فلسطین کے یہ فنکار حیدرآباد میں اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے ۔ جو اسرائیلی بربریت اور سامراجی طاقتوں کے خلاف ہوگا اور اس میں فسطینی عوام کی بھرپور تائید کی جارہی ہے ۔ فلسطینی عوام پر ڈھائے جارہے ظلم و ستم اور اسرائیلی بربریت کی داستان معصوم بچوں اور بے گناہ عوام کا قتل اور ان کے مقاصد عوام کے سامنے پیش کئے جائیں گے ۔ ان فنکاروں کا مقصد جن میں فلسطین سے فریڈم تھیٹر اور ہندوستان سے جنا نائیا منج ( جثم ) شامل ہیں ۔ حیدرآباد میں 17 تا 19 جنوری پروگرام پیش کریں گے ۔ اس یاترا کا آغاز 18 ڈسمبر 2015 کولکھنوں سے ہوا تھا اور 27 جنوری دہلی میں اختتام کو پہونچے گا ۔