یروشلم ۔ 26 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایک فلسطینی شہری نے مغربی کنارہ میں یہودی بستی کے باب الداخلہ پر اسرائیلی سیکوریٹی اہلکاروں پر فائرنگ کردی جسمیں تین اہلکار ہلاک ہوگئے اور ایک زخمی ہوگیا۔ بعدازاں حملہ آور فلسطینی کو بھی گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ اسرائیلی پولیس نے بتایا کہ فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے فلسطینی شہری کو بھی گولی مار کر زخمی کردیا گیا۔ بعدازاں وہ اپنے زخموں سے جانبر نہ ہوسکاجبکہ زخمی اسرائیلی کو یروشلم کے ایک ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے جہاں اسکی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ یادرہیکہ اکٹوبر 2015ء سے فلسطین۔ اسرائیل مڈبھیڑوں میں اب تک 295 فلسطینی یا عرب اسرائیلی، 50 اسرائیلی، دو امریکی، دو اردنی، ایک سوڈانی اور ایک برطانوی شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔