یروشلم ۔ /21 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اسرائیل نے کہا کہ اس نے چار فلسطینی حملہ آوروں کے رہائشی حقوق منسوخ کردیئے ہیں کیونکہ انہوں نے اعتراف کرلیا ہے کہ اسرائیلیوں پر مہلک حملہ انہوں نے کیا تھا ۔ وزیر داخلہ اسرائیل آریہ ڈیری نے آج کہا کہ فلسطینی گزشتہ سال یروشلم میں مہلک حملوں کے پس پردہ تھے ۔یہ پہلی مرتبہ ہے جبکہ اسرائیل نے چار ماہ طویل برہمی کے آغاز کے بعد کسی کے رہائشی حقوق منسوخ کئے ہیں ۔ مشرقی یروشلم پر اسرائیل نے 1967 ء میں قبضہ کیا تھا۔