ڈپٹی چیف منسٹر راجیا ، کے ٹی راما راو اور خواجہ قیوم انور کی شرکت
حیدرآباد ۔ 27 ۔ جون : ( راست ) : امریکہ کی ریاست فلاڈلفیا میں تلگو اسوسی ایشن یوتھ کنونشن 3 تا 5 جولائی پنسلوانیہ کنونشن سنٹر میں منعقد ہوگا جس میں تلنگانہ حکومت کے ڈپٹی چیف منسٹر ڈاکٹر راجیا ، وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی مسٹر کے ٹی راماراؤ کے علاوہ ٹی نیوز اردو کے ایڈیٹر مسٹر خواجہ قیوم انور شرکت کریں گے ۔ تلگو اسوسی ایشن کی جانب سے پہلی بار یہ کنونشن میں کسی اردو صحافی کو مدعو کیا گیا ہے جس کا مقصد تلگو کے ساتھ ساتھ اردو زبان کی قدر و منزلت ہے ۔ مسٹر خواجہ قیوم انور ماضی میں وزیر اعظم کے ہمراہ کئی ممالک کا دورہ کرچکے ہیں جن میں امریکہ ، مارشیس ، جرمنی ، سوئزرلینڈ ، ساوتھ افریقہ ، نائجیریا ، جاپان ، ترکی اور سعودی عرب شامل ہیں ۔ مسٹر قیوم انور امریکہ کے مختلف شہروں میں اپنے اعزاز میں منعقدہ ہونے والی تہنیتی تقاریب میں شرکت کریں گے ۔ امریکہ کے مختلف صحافتی اور ادبی انجمنوں نے مسٹر قیوم انور کے دورہ کا خیر مقدم کیا ہے ۔۔