فرقہ پرستی کے خلاف سی پی آئی کی سنجیدہ جنگ

نئی دہلی ۔ 7 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کی جانب سے حالیہ کیرالا ضمنی انتخابات میں ٹھوس فوائد حاصل کرنے کے پیش نظر سی پی آئی ایم نے فیصلہ کیا ہیکہ ریاست میں آئندہ سال مقرر اسمبلی انتخابات کے دوران بھگوا پارٹی کی مبینہ فرقہ پرستی کے خلاف ’’انتہائی سنجیدگی سے‘‘ جنگ کی جائے گی۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی ایم کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے یہ بھی کہا کہ پارٹی کی تریپورہ شاخ پرتاب گڑھ اور سرمہ اسمبلی ضمنی انتخابات میں گذشتہ ماہ کانگریس کو بے دخل کرکے بی جے پی کے ان نشستوں پر قبضہ کے بارے میں بھی سنجیدہ رویہ اختیار کرے گی۔