فرقہ وارانہ کشیدگی ہندوستان کی ترقی کیلئے ٹھیک نہیں: رپورٹ

واراناسی ۔ /25 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت نے حیرت انگیز طور پر اعتراف کیا ہے کہ فرقہ وارانہ فسادات ملک کی ترقی کیلئے ٹھیک نہیں ہے ۔ انہوں نے فرقہ وارانہ اور سماجی کشیدگی کو برطانوی دور کی دین قرار دیا ۔ انگریزوں کی ہمیشہ یہی سازش رہی تھی کہ ملک میں پھوٹ ڈالو اور حکومت کرو ۔ یہ پالیسی اب عالمی طاقتوں کا حصہ بن گئی ہے اس لئے یہ طاقتیں ہندوستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہی ہیں ۔ 1857 ء سے قبل ہندوستان ایک متحد ملک تھا جہاں ہندو مسلم خوشگوار ماحول میں تھے لیکن انگریزوں نے 1905 ء میں مسلم لیگ قائم کی اور سماج میں انقلابی تحریک کو جنم دیا ۔ بھاگوت نے کہا کہ جو لوگ ہندوستان کی عالمی ترقی سے حسد رکھتے ہیں وہی لوگ تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش کررہے ہیں۔