فرضی فون کال سے ضلع کلکٹر کے دفتر میں سنسنی

ٹیٹوکورین ۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) نامعلوم افراد کی جانب سے بم دھماکے کے حوالے سے کئے گئے فرضی فون کال سے آج ضلع کلکٹر آفس میں ہلچل مچ گئی۔ تاہم پولیس کی جانب سے تلاشی کارروائی کے بعد یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔ تھیاکم پولیس اسٹیشن کے ذرائع نے بتایا کہ 8.30 بجے صبح کسی نامعلوم افراد نے فرضی کال کرتے ہوئے اطلاع ضلع کلکٹر کے دفتر میں زبردست بم دھماکے ہونے والے ہیں اور جملہ 15 افراد بم نصب کرنے کیلئے سرگرم ہے۔ اس اطلاع کے بعد پولیس نے فوراً ضلع کلکٹر آفس کے پورے احاطے میں تلاشی کارروائی انجام دی۔ تاہم بعد میں یہ اطلاع جھوٹی ثابت ہوئی۔ ردرا پریاگ اور تہاری پولیس عہدیدار اس واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔