نئی دہلی ۔ 27 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) قدیم قوانین اور طریقہ کار کو عمل اصلاحات کے حصہ کے طور پر ختم کرنے کیلئے اپنے عزم کو آگے بڑھاتے ہوئے وزیراعظم نریندر مودی نے آج ایک کمیٹی تشکیل دی جو فرسودہ قوانین کی نشاندہی کرے گی جو ان کا ماننا ہے کہ قابل ترک الجھن پیدا کرتے ہوئے حکمرانی میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ یہ کمیٹی اپنی رپورٹ تین ماہ میں پیش کرے گی اور اس کی سفارشات کی اساس پر ایک بل پارلیمنٹ میں سرمائی اجلاس کے دوران متعارف کیا جائے گا ۔ پی ایم او کے بیان میں کہا گیا کہ یہ کمیٹی ایسے قوانین کا جائزہ لے گی جو گزشتہ 10 تا 15 سال کے دوران فرسودہ بن چکے ہیں۔