پیرس ۔ 28 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر فرانس ایمانیول میکرون کو ایک سیاسی جھٹکا اس وقت لگا جب ملک کے مقبول وزیرماحولیات نے صدر کو پیشگی اطلاع دیئے بغیر ریڈیو پر اپنے استعفیٰ کا اعلان کردیا۔ یاد رہیکہ نہ صرف فرانسیسی کابینہ بلکہ فرانسیسی عوام بھی وزیرماحولیتا نکولس ہولوت نے ریڈیو پر انٹرویو لینے والے کو بھی حیرت زدہ کردیا جب وہ فرانس انٹر ریڈیو اسٹیشن پر ایک انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میں ’’ماحولیاتی معاملات‘‘ میں وہ خود کو یکا و تنہا محسوس کررہے تھے لہٰذا میں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ موصوف ماحولیاتی پالیسی کو لیکر اکثر اپنے کابینی رفقاء سے الجھ جایا کرتے تھے جو بحث و تکرار میں تبدیل ہوجاتی تھی۔ انہوں نے اپنے فیصلہ کا دفاع کرتے ہوئے اسے ایک دیانتدارانہ اور ذمہ دارانہ فیصلہ قرار دیا۔