پیرس ۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فرانس کی پولیس نے ایک مشتبہ دہشت گرد حملہ کو ناکام کرتے ہوئے مصری نژاد دو بھائیوں کو گرفتار کرلیا۔ فرانسیسی وزیرداخلہ جیرارڈ کولومب نے بی ایف ایم ٹی وی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مصری نژاد دونوں بھائی دھماکو اشیاء کے استعمال یا ریسین نامی ایک انتہائی مہلک زہر کے ذریعہ حملہ کرنے کی تیاریاں کررہے تھے تاہم وہ اپنے ارادوں میں کامیاب نہ ہوسکے۔ یاد رہیکہ ہفتہ کے روز پیرس میں چاقو سے کئے گئے ایک مہلک حملہ میں ایک شخص ہلاک اور دیگر پانچ افراد زخمی ہوگئے تھے۔
یوروپی یونین، تحدیدات کو روکنے کوشاں
بروسلز ۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) یوروپی یونین نے آج ایران کے نیوکلیئر معاہدہ کے تحفظ کے لئے امریکہ کی جانب سے ایران پر عائد کی جانے والی تحدیدات سے بچنے کیلئے اس میں ’’رکاوٹ‘‘ پیدا کرنے کے عمل کی تیاری شروع کردی۔