مارسیل۔3اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) تین افراد ایک مشتبہ گروہ واری فائرنگ میں جنوبی فرانس میں ہلاک کردیئے گئے ۔ اس طرح گروہ واری تشدد میں جاریہ سال اس شہر میں ہلاک ہونے والوں کی جملہ تعداد 8ہوگئی ۔دیگر تین فائرنگ کے تبادلہ میں زخمی ہوگئے جس کا آغاز کل مارسیل میں 10:30بجے شب ہوا تھا ۔ پولیس کمشنر اور مختلف تحقیقات کنندے موقع واردات پر موجود تھے ۔جب کہ ایک چار منزلہ عمارت کے درمیان فائرنگ اور ہلاکتوں کا واقع پیش آیا ۔ مارسیل کی سڑکوں جاریہ سال کے آغاز سے اب تک کم از کم 8 افراد کو گروہ واری جھڑپوں میں گولی مار کر ہلاک کردیا گیا ہے ۔ ضلع کے میئر سمیعہ غالی نے کہا کہ یہ ایک ڈرمائی اور مایوس کن واقعہ ہے ۔ اس سے آئندہ نسلوں کیلئے کوئی امید باقی نہیں رہی ۔ ہمیں چاہیئے کہ منظم جرائم کے صفائے کیلئے پختہ ارادہ کے ساتھ کارروائی کریں ۔مارسیل میں گذشتہ سال کم از کم 19 افراد ہلاک کئے گئے تھے ۔2014ء میں ان کی تعداد 18تھی ۔